ناظم کونسلرز اتحاد صوابی کے زیر اہتمام 23 مئی کو مظاہرہ ہوگا

ناظم کونسلرز اتحاد صوابی کے زیر اہتمام 23 مئی کو مظاہرہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)ناظم کونسلرز اتحاد ضلع صوابی کے زیر اہتمام پیر 23مئی کی صبح آٹھ بجے امن چوک صوابی میں مظاہرہ ہو گا۔ اس سلسلے میں اتحاد کا اجلاس تاج نواب خان کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منتخب نمائندوں کی تر قیاتی فنڈز میں کٹوتی اور اختیارات کی عدم منتقلی کے خلاف شدید احتجاج کیا جائیگا اجلاس سے صدر تاج نواب کے علاوہ ناظم ویلج کونسل سلیم خان عربی عبدالسلام ایڈوکیٹ ،ناظم فضل ربی،ناظم آفتاب احمد،عادل حان،اورفضل حکیم نے صوابی خاص کے دفتر میں تحصیل صوابی،رزڑ،لاہور اور ٹوپی کے ویلج ناظمین اور کونسلروں کے 23 مئی کے احتجاج کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزر گیا. صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈ کا اجراء نہیں کیا گیا.جبکہ احتیارات ،وسائل اور ترقیاتی فنڈ نہ ہونے کی وجہ لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہے.انہوں نے کہا.صوبائی حکومت جلدتمام ویلج کونسلوں کو ترقیاتی فنڈ ریلیز کریں.ترقیاتی فنڈ کے اجراء سے تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا.اور لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے.انہوں نے کہا.ترقیاتی فنڈ میں کٹوتی کے خلاف تائیس مئی کو صوابی میں ضلع بھر کے بلد یاتی نمائندوں ناظمیں کونسلروں کا صوابی چوک میں بھر پور احتجاج ہوگا.نہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا.بلدیاتی نمائندوں کیلئے ورکشاپ ،اور اختیارات کا تعین کیا جائے.اور ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ کا اجراء کیا جا ئے #