پاکستان عوامی راج پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن آج ہونگے، جمشید دستی
خان گڑھ ( نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی راج پارٹی کے انٹر ا پارٹی الیکشن آج ہونگے ، الیکشن کمیٹی کے چےئر مین میاں ظہور الصمد بھٹی ایڈووکیٹ، حافظ شاکر سکھانی ایڈووکیٹ ، غلام شبیر ساگر ممبر الیکشن کمیٹی مقرر ، پارٹی چےئر مین کے لیے جمشید احمد دستی ، حاجی اسلم سیپل ڈیرہ اسماعیل خان ، مرکزی جنرل سیکرٹری کے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
لیے رانا محبوب اختر ، صوبہ خیبر پختونخواہ سے طاہر ندیم خان ، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے محمد خان اور عرفان علی گوجرانولہ فنانس سیکرٹری کے لیے ، حاجی رمضان جڑھ اور رانا جمیل تحصیل تونسہ سے ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے لیے رانا امجد علی امجد کی درخواستیں موصول ہوئیں ہیں ، اس موقع پر ایم این اے جمشید دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو پارٹی کا اعلان بھی آج کیا جائے گا ، پارٹی کی بنیاد پر انٹر ا پارٹی الیکشن سے کر رہاہوں ، تنظیم سازی کے لیے پہلے جو ممبر بنے ہیں انہیں مکمل آزادی ہو گی میری سیاست عوام کی سیاست ہے ہر کارکن کو آگے آنے کا موقع دیں گے ، میں انشاء اللہ پارٹی کی بہتری مضبوطی کے لیے بطور کارکن ہی کام کرونگا ، بطور ورکر کام کرنے میں زیادہ مزہ ہے ، بہت بڑی زمہ داری ہے پاکستان عوامی راج اس ملک کے اجڑے ہوئے لا وارث طبقہ کی باقاعدہ نمائندہ جماعت بنے گی اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی جماعت ہو گی جو عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کرے گی ۔
