مظفر گڑھ ‘میں مارے جانیوالے 6 دہشتگردوں کا پوسٹ مارٹم مکملیاسر پنجابی نشتر کے سرد خانہ میں منتقل ‘ 2 دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے

مظفر گڑھ ‘میں مارے جانیوالے 6 دہشتگردوں کا پوسٹ مارٹم مکملیاسر پنجابی نشتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ، مظفرگڑھ(وقائع نگار ، نمائندہ پاکستان)سی ٹی ڈی پولیس اور حساس اداراے کی کارروائی میں مارے جانے والے کالعدم تنظیم (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کے 6دہشت گرد وں کا صدر ہسپتال مظفرگڑھ میں پوسٹ مارٹم مکمل 5نامعلوم دہشت گرد وں کو صدر ہسپتال سے ملحقہ لاوارث قبرستان میں دفن کردیا گیا جبکہ شناخت ہونے والے ایک دہشت گرد ابوالطیف عرف یاسر پنجابی کو نشتر ہسپتال ملتان کے سرد خانہ میں منتقل کردیا ہے شناخت ہونیوالے دہشت گرد لاہور کا رہنے والا تھا سی ٹی ڈی ملتان کی طرف سے مارے جانیوالے 6دہشت گردوں کا مقدمہ بھی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے مارے جانیوالے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ کے گروہ سے تھا جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی اور ہسپتال اداروں کے درمیان مقابلے میں ہلاک ہونے والے القاعدہ کے 2دہشت گردوں منیب رزاق اور ذیشان اختر کی لاشوں کو گذشتہ روز ورثا کے حوالے کر دیا گیا بتایا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں کا تعلق ضلع سرگودھا بہلوال سے ہے۔ ورثا نے بعد شناخت لاشوں کو نشتر ہسپتال سے وصول کیا اور تدفین کیلئے اپنے آبائی علاقے سرگودھا چلے گئے ہیں۔