بھارت میں مسلم آبادی دیگر مذاہب کے مقابلے تیزی سے کم ہو رہی ہے :بھارتی اخبار کا انکشاف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مسلم آبادی کی تعداد میں تیزی سے کمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
بھاری اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی مذہبی اقلیتوں میں مسلم آبادی کی تعدا د دیگر مذاہب کے مقابلے تیزی سے کم ہو رہی ہے اور اس وقت بھارت میں مسلمانوں کی تعداد22کروڑرہ گئی ہے ۔
راتوں رات جلد میں نکھار لانے والی کریمیں کتنی خطرناک ہیں، جانئے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمان مجموعی آبادی کا 14..2فیصد ہیں ،بھارت میں فی خاندان مسلم افراد کی تعداد اب 5.51رہ گئی ہے جبکہ بھارت میں فی خاندان مسلم افرادکی تعداد2001سے2011کے دوران5.61تھی۔ اخباری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں 96کروڑ63لاکھ ہندو،کل آبادی کا80فی صدہیں ۔بھارت میں مجموعی طورپرفی خاندان افرادکی تعداد4.67تھی جو اب4.45ہے۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
