ملکی ترقی سب سے مقدم ہے ، عوامی خدمت کے سامنے انتشار کی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں :شہباز شریف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی سب سے مقدم ہے ، مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کو برقراررکھ کراربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے۔
وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں منتخب نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سامنے انتشارکی سیاست کی کوئی حیثیت نہیں،وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی، خوشحالی پر خرچ کی جا رہی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محنت،امانت،دیانت سے پاکستان کوترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکریں گے،شفافیت کےاعلیٰ معیارکوبرقراررکھ کراربوں کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔
پاکستانیوں کے لئے بچت کا شاندار موقع، ایسی ویب سائٹ آگئی کہ آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔
