71سالہ سوئس پردادی اور 21سالہ تیونسی منگیتر کے درمیان شادی غیر قانونی قرار ،یہ محض دھوکہ دہی ہے :سوئس عدالت

71سالہ سوئس پردادی اور 21سالہ تیونسی منگیتر کے درمیان شادی غیر قانونی قرار ،یہ ...
71سالہ سوئس پردادی اور 21سالہ تیونسی منگیتر کے درمیان شادی غیر قانونی قرار ،یہ محض دھوکہ دہی ہے :سوئس عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برن (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئس عدالت نے 71سالہ پردادی اور اس کے 21سالہ منگیتر کے درمیان شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے ۔ ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق71سالہ سوئس بوڑھیا اور اس کے تیونس سے 21سالہ منگیتر کا دعویٰ ہے کہ وہ دونوں ریپ میوزک (Rap Music)کے دیوانے ہیں تاہم سوئس عدالت نے ان کے دعویٰ کے باوجود انہیں شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔

بھارت میں مسلم آبادی دیگر مذاہب کے مقابلے تیزی سے کم ہو رہی ہے :بھارتی اخبار کا انکشاف
سوئٹزرلینڈکی ووڈکنٹونل کورٹ نے ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہے ۔ سوئس عدالت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی اکٹھے ہونے کی خواہش محض دھوکہ دہی ہے اور قرار دیا ہے کہ 21سالہ تیونسی لڑکا صرف سوئٹزرلینڈ میں رہنا چاہتا ہے ۔

وائٹ ہاﺅس گھسنے کی کوشش، امریکی میرین کا سابق اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار : غیر ملکی میڈیا
تاہم سوئس پنشنر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے اس وقت انٹرنیٹ پر ملی جب وہ 18برس کا تھا ۔71سالہ بوڑھی خاتون نے زور دیا کہ اس نے یہ محسوس کیا ہے کہ وہ ہی اس کا سچا جانی ہے اور اس سے روح کا تعلق ہے ۔ 71سالہ سوئس خاتون نے مزید کہا کہ ہم دونوں ریپ (Rap)پسند کرتے ہیں ،مضافاتی علاقے میں  پیدل سیر کو جاتے ہیں ، ہمارے خیالات ایک جیسے ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی نوید سنادی
واضح رہے کہ خاتون اپنے منگیتر سے ملنے کے لئے گزشتہ برس پانچ روز کے لئے تیونس بھی جا چکی ہے جہاں سوئس خاتون نے اپنے 21سالہ منگیتر کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔ 71سالہ سوئس خاتون اور 21سالہ لڑکے نے تب شادی کرنے کے لئے تیونس میں سوئس سفیر کو درخواست بھی جمع کروا دی تھی ۔