سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی ہے جس کے بعد شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جبکہ شرح سود میں بھی 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کردی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے حالیہ کمی سے قبل شرح سود6 فیصد تھی جو کم ہوکر 5 اعشاریہ 75 فیصد پر آگئی ہے۔
