میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے: اسحاق ڈار

میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے: اسحاق ڈار
میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت سے متعلق مل کر ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے، یہ بات انہوں نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کسی پر تنقید کرنا آسان کام ہے لیکن کسی بھی شعبے میں اصلاحات کا عمل آسان نہیں ہوتا مشاورتی عمل پر یقین رکھتے ہیں اور بجٹ میں مثبت تجاویز شامل کریں گے ۔ 2013 میں معاشی بدحالی، دہشتگردی اور توانائی کے بڑے مسائل کا سامنا تھا جبکہ عالمی اداروں نے پاکستان سے کاروبار بند کردیا تھا لیکن گزشتہ تین برسوں میںان شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ حکومت نے توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے متعدد ادارہ جاتی اقدامات کیے ۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کو بلاتعطل بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ 2018 تک 15 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -