سابق گورنر کے پی کے افتخار حسین شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ میں بھی نہیں کر رہا :عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر کے پی کے لیفننٹ جنرل(ر) افتخار حسین شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے،عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ تو میں بھی نہیں کر رہا ،نوازشریف تفتیش مکمل ہونے تک اپنی پارٹی کے ہی کسی شخص کو وزیراعظم بنا دیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ وہ افتخار حسین کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق گورنر کے پی کے نے ہائر ایجوکیشن میں بہت سی خدمات انجام دی ہیں ان کی شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہو گا ۔عمران خان نے کہا کہ پاناما پیپر ز کے انکشافات عالمی سطح پر ہوئے اور کسی نے بھی اسے غلط قرار دنہیں دیاہے ،یہ ایشو اپوزیشن نے نہیں بلکہ عالمی سطح پر اٹھایا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے ٹی اور آر بنائے جائیں اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے ۔اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سڑکوں پر آ کر تحریک چلائیں گے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ وہ وزیراوعظم نوازشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں ،نوازشریف ہر جگہ پر ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کر رہے ہیں ،تیس سال میں ایک ہسپتال بنالیتے جہاں وہ اپنے ٹیسٹ کروا سکتے ،وہ گرمی میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جلسے کر رہے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ تو میں بھی نہیں کر رہا ،نوازشریف تفتیش مکمل ہونے تک اپنی پارٹی کے ہی کسی شخص کو وزیراعظم بنا دیں، اگر ملک میں جمہوریت ہے تو وزیراعظم کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے ساتھ ن لیگ کو بھی نیچے لے جار ہے ہیں ،وزیراعظم کا دفاع کرنے والے نوازشریف اور نہ ہی ن لیگ کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ،جمہوریت میں یہ دفاع نہیں ہوتا کہ آپ بھی کرپٹ ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں بڑی کرپشن کرنے والوں کو آج تک نہیں پکڑ اگیا ،فلیٹ خریدنے کی تاریخ اگر 1993ہی ثابت ہو جائے تو نوازشریف کو استعفیٰ دیدینا چاہیے ،پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک چلائیں گے ،مے فیئر فلیٹس بیس سال پہلے خریدے گئے تو اس کیلئے پیسے کہاں سے آئے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج ہی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماءاظہر صدیق نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
