موت سے فرار ممکن نہیں! تباہ ہونے والے مصری طیارے کا وہ مسافر جس کا پاسپورٹ گزشتہ ہفتے گم گیا، فلائٹ کینسل کروانے لگا تو اچانک ایسی جگہ سے مل گیا کہ جان کر آپ بھی اس واقعہ پر دنگ رہ جائیں گے

موت سے فرار ممکن نہیں! تباہ ہونے والے مصری طیارے کا وہ مسافر جس کا پاسپورٹ ...
موت سے فرار ممکن نہیں! تباہ ہونے والے مصری طیارے کا وہ مسافر جس کا پاسپورٹ گزشتہ ہفتے گم گیا، فلائٹ کینسل کروانے لگا تو اچانک ایسی جگہ سے مل گیا کہ جان کر آپ بھی اس واقعہ پر دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) زندگی کے ہنگاموں میں الجھا ہوا انسان جب اپنی آخری منزل کی جانب رواں ہونے لگتا ہے تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ کس طرح موت اسے اپنے مقررہ وقت اور مقام تک خود لے کر جاتی ہے۔ مصری ائیرلائن کی پروازMS804 کے اندوہناک حادثے میں بھی ایک ایسی ہی دردناک مثال دیکھنے کو ملی ہے۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق 51 سالہ فرانسیسی فوٹوگرافر پاسکل ہیس نے مصری پرواز پر بکنگ کروارکھی تھی لیکن روانگی سے تین روز قبل ان کا پاسپورٹ گم ہوگیا۔ پاسکل نے بہت تلاش کی لیکن پاسپورٹ نہ ملا جس پر انہوں نے بالآخر سفر کا ارادہ ترک کردیا۔ مقدر کے کھیل دیکھئے کہ پاسکل کی پرواز کے مقررہ وقت سے چند گھنٹے قبل ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان کا پاسپورٹ انہیں تھماتے ہوئے بولا کہ یہ اسے سڑک پر پڑا ملا تھا۔ سفر کا ارادہ ترک کردینے والے مسافر کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی اور اس نے پاسپورٹ لوٹانے والے کا شکریہ ادا کیا، اس بات سے غافل کہ یہ اجنبی پاسپورٹ نہیں بلکہ ان کی موت کا پروانہ لے کر آیا تھا۔

’اِن کو کسی صورت آنے نہیں دیں گے‘ وہ 11افراد جن کے خلاف دنیا کے 51 مسلمان ملک متحد ہوگئے، داخلے پر پابندی لگادی، امریکہ غصے سے آگ بگولا ہوگیا
پاسکل کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عین آخری وقت پر اپنی تیاریاں مکمل کیں اور ائیرپورٹ روانہ ہوگئے۔ پرواز کی روانگی کے چند گھنٹے بعد ہی یہ خبر آگئی کہ طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا اور بالآخر یہ دردناک خبر بھی آ گئی کہ بدقسمت طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس میں سوار 66 افراد لقمہ اجل بن چکے تھے۔ پاسکل شمالی فرانس کے شہر ایوروکس سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ اپنے ایک دیرینہ دوست سے ملنے کے لئے مصر روانہ ہوئے تھے، مگر راہی ملک عدم ہو گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -