نقاب اُترگیا، بھارت پاک چین اقتصادی راہدری کے خلاف کھل کر میدان میں آگیا، چین سے ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

نقاب اُترگیا، بھارت پاک چین اقتصادی راہدری کے خلاف کھل کر میدان میں آگیا، ...
نقاب اُترگیا، بھارت پاک چین اقتصادی راہدری کے خلاف کھل کر میدان میں آگیا، چین سے ایسا مطالبہ کردیا کہ جان کر ہر پاکستانی کو غصہ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ یہ تصور کرسکتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی اچھا کام ہو اور بھارت کے پیٹ میں درد نہ ہو؟ اور ذرا تصور کیجئے کہ جب پاکستان میں صرف اچھا نہیں بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری جیسا عظیم الشان کام جاری ہو تو بھارت کی حالت کیا ہوگی۔ حسد اور نفرت کی آگ میں جلتے اس ملک نے تاریخی منصوبے کے خلاف اپنی بساط سے بڑھ کر سازشیں کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، چاہے اس کے لئے خود کو رسوا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ طرح طرح کی چالیں چلنے کے بعد اب بھارت نے براہ راست چین سے مطالبہ کردیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاک چین اقتصادی راہداری پر جاری کام فوری طور پر بند کردیا جائے۔
NDTVکے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے نمائندہ وکاس سواروپ نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا ”جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ جموں و کشمیر کے پاکستانی حصے میں جاری چینی سرگرمیوں کا معاملہ اعلٰی ترین سطح پر اٹھایا گیا ہے۔“ انہوں نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کی، جس میں پوچھا گیا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں جاری چینی سرگرمیوں پر بھارت کا موقف کیا ہے۔ وکاس سواروپ نے اپنی حکومت کے مذموم موقف کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا، ”ہم نے انہیں (چینیوں کو) کہا ہے کہ پاکستانی کشمیر میں اپنی تمام سرگرمیاں بند کردیں۔“

پاکستان نے ایسا دلیرانہ کام کر ڈالا کہ بھارت غصے سے آگ بگولا ہوگیا، سٹپٹا کر رہ گیا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ مطالبہ کرنے سے پہلے یقینا یہ نہیں سوچا کہ چین نے اس عظیم الشان منصوبے میں 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اسے بھارت کی فرمائش پر لپیٹ دینے کے لئے نہیں کی ہے۔ حقائق واضح ہیں، لیکن اس کے باوجود بھارت چین کو روکنے کے لئے کوشاں ہے، اس امید پر کہ شاید اس کی فریب کاری کام کر جائے۔