’خوشگوار شادی شدہ زندگی کیلئے یہ بہترین نسخہ ہے‘ نوبیاہتا دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر کی خواتین کو غصہ دلادیا، شوہروں کو خوش کردیا
لندن (نیوز ڈیسک) جدید دور کی پرہنگم زندگی نے ہر چیز کو ہی الجھا کر رکھ دیا ہے۔ ازدواجی مسرت بھی ایک ایسا ہی معاملہ ہے، جو آج کے دور میں ایک معمہ بن کررہ گیا ہے اور ہر کوئی اس سوال کا جواب تلاش کرتا نظر آتا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز کیا ہے۔ جدید دور کے تقاضے بھی جدید ہیں، لیکن دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے اپنے ایک مضمون میں نوبیاہتا مغربی لڑکی امینڈا لارن نے صدیوں کی آزمائی ہوئی کچھ باتوں کو ہی خوشگوار ازدواجی زندگی کا اصل راز قرار دے دیا ہے۔
اخبار دی میٹرو کے مطابق امینڈا کہتی ہیں کہ ازدواجی زندگی کا لطف اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ بیوی اپنے شوہر کے جذبات کو گرمانا جانتی ہو۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر عورت خود کو اپنے شوہر کے لئے دلکش رکھے اور اس کی پسند اور موڈ کے مطابق بناﺅ سنگھار کا اہتمام کرے، اور جان جائے کہ اس کے جذبات میں ہلچل کیسے برپا کرنی ہے، تو ازدواجی زندگی خود بخود حسین ہوجاتی ہے۔
خواتین کی وہ باتیں جو مرد کتنی بھی کوشش کر لیں کبھی سمجھ نہی آئیں گی
وہ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں ”جب میں باتھ روم سے نکلتی ہوں تو اپنے خاوند کی نظر کا تعاقب کرتی ہوں۔ وہ جس طرح مجھ پر نظر ڈالتا ہے اس سے مجھے اندازہ ہوجاتا ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔“ وہ کہتی ہیں کہ مرد ایک بصریاتی مخلوق ہے، یعنی انہیں بظاہر دکھائی دینے والا حسن بڑی حد تک متاثر کرتا ہے۔ وہ خواتین سے کہتی ہیں کہ اگر آپ خود کو خاوند کے لئے بنا سنوار کر رکھیں تو وہ آپ سے خوش بھی ہوگا اور آپ پر مہربان بھی ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر بیوی کو فطری طور پر ہی معلوم ہوتا ہے کہ اسے اپنے شوہر کو خوش رکھنے کے لئے کیا کرنا ہے۔
امینڈا کی یہ باتیں ساری دنیا میں شوہروں کو بہت پسند آئی ہیں، البتہ مغربی معاشرے کی خواتین خاصی برہم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ازدواجی مسرت دونوں کا حق بھی ہے اور فرض بھی۔ عورت کو مرد کی تفریح طبع کی چیز بنا کر پیش کرنا صنفی مساوات کے خلاف ہے۔
