’’شادی میں نے کرنی ہے جب مرضی کروں آپ کو کیوں بتاؤں‘‘سہیل کے بعد سلمان خان بھی میڈیا پر بھڑک اٹھے

’’شادی میں نے کرنی ہے جب مرضی کروں آپ کو کیوں بتاؤں‘‘سہیل کے بعد سلمان خان ...
’’شادی میں نے کرنی ہے جب مرضی کروں آپ کو کیوں بتاؤں‘‘سہیل کے بعد سلمان خان بھی میڈیا پر بھڑک اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے ’’دبنگ خان‘‘کی شادی کے سوال پر گذشتہ روز ان کے بھائی سہیل خان خاتون رپورٹر پر برس پڑے تھے اور انہیں ننگی گالیاں دینے سے بھی گریز نہیں کیا تھا ،اب سلمان خان نے پہلی مرتبہ اپنی شادی کے حوالے سے پھیلی ہوئی خبروں پر اپنی زبان کھولتے ہوئے وہ بھی میڈیا پر برس پڑے اور کہا کہ جب انہوں نے شادی کرنی ہوئی تو اپنے پرستاروں کو ’’ٹویٹ ‘‘ کر کے آگاہ کر دیں گے ۔

’’بھاسکر ڈاٹ کوم‘‘ کے مطابق اس سے پہلے میڈیا میں خبریں تھیں کہ سلو میاں اپنی برتھ ڈے کے روز ہی رومانیہ کی گرل فرینڈ لولیا ونیچر سے شادی کرنے والے ہیں ،لیکن آج جب ایک تقریب میں میڈیا نے ان کی شادی پر بار بار سوال کئے تو سلمان بھڑک اٹھے ،مشتعل سلمان کا رپورٹرز سے کہنا تھا کہ شادی میرا ذاتی معاملہ ہے، میں تمہارا نام بھی نہیں جانتا تو تمہیں کیوں بتاؤں؟ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو کر لوں گا،مجھے تم لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے، رہی بات شائقین کی تو انہیں ٹویٹ یا فیس بک کے ذریعے بتا دوں گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سلو میاں کے بھائی اداکار سہیل خان سے بھی باندرا کے ایک کلب میں لولیا ونیچر سے سلمان خان کی ہونے والی شادی کا سوال پوچھا توسہیل خان نے نہ صرف سوال پوچھنے والی خاتون رپورٹر کو ننگی گالیاں دیں تھیں بلکہ اسے کیمرہ کلوز کرتے ہوئے اسے وہاں سے فوری نکل جانے کا ’’ھکم‘‘ جاری کیا تھا ۔

اس حوالے سے میڈیا نے جب ’’دبنگ خان ‘‘سے سوال کیا تو انہوں نے اپنے بھائی سہیل خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سہیل نے جو کیا اگر اس کی جگہ آپ ہوتے تو آپ سب بھی یہی کرتے ۔ سلمان نے کہا کہ میرے والد 80 سال کے ہو گئے ہیں، آپ ان کے اوپر سوالوں کا جواب لینے کے لئے چڑھے جا رہے تھے، ایسے میں پاپا کی سیفٹی کے لئے سہیل نے جو کیا، وہ صحیح تھا۔سلو میاں نے بھارتی میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی کے حوالے سیان کے والد سلیم خان اور والدہ ہیلن سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے ۔ بھارتی میڈیا سے سلمان خان اور ان کی فیملی کے ناروا سلوک کے بعد ہندوستانی میڈیا نے بھی ایکا کرتے ہوئے سلمان خان کے خلاف محاذ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے پہلی مرتبہ سلمان خان کے پرستاروں کو یہ خبر دی ہے کہ سلو میاں کی ممکنہ بیوی اور گرل فرینڈ لولیا ونیچرپہلے سے شادی شدہ ہیں اور سلمان خان سے یہ ان کی دوسری شادی ہو گی ،جبکہ سلو میاں پہلی مرتبہ دولہا بنیں گے ،رومانیہ کی رہائشی اور ماڈل لولیا کی پہلی شادی 7اگست 2012ء کو یورپ کے رہنے والے مریاس موگا سے ہوئی تھی ،لولیا نے شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ وہیں سلمان کا نام سنگیتا بجلانی، سومی علی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ منسلک رہا تاہم ان میں سے کسی کے ساتھ بھی رشتہ شادی تک نہیں پہنچ پایا۔

مزید :

تفریح -