ایم کیوایم نے ایک مخلص کارکن کھو دیاہے:ارم عظیم فاروقی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے تنظیمی رکنیت سے معطل کیے جانے پر کہاہے کہ ایم کیوایم نے ایک مخلص کارکن کھو دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ار م عظیم فاروقی کا کہناتھا کہ تنظیمی رکنیت سے معطلی کا فیصلہ قائد ایم کیوایم کی توثیق پر ہی قبول کروں گی،رابطہ کمیٹی نے میرے امن کے پیغام کی وجہ سے معطل کیا ہے ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایم کیوایم نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیاتھا کہ ارم عظیم فاروقی دو ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور نظم ضبط کی خلاف ورزی پر انہیں تنظیمی رکنیت سے معطل کر دیا گیاہے ۔
