سعودی کسٹمز نے 8ماہ میں سمگلنگ کی ہزاروں کوششیں ناکام بنادیں
جدہ (محمد اکرم اسد) مشرقی ریجن میں محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹر حنیف اللہ نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران محکمہ کسٹمز کی جانب سے سمگلنگ کی 1051 کوششیں ناکام ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دمام میں شاہ فہد پل پر کسٹمز کے اہلکاروں نے سمگلروں کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں۔ جن میں کرنسی، منشیات، اسلحہ، تمباکو اور دیگر مصنوعات شامل ہیں اور سمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
