لبنانی بینکوں نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے کھاتوں کو منجمد کرنا شروع کردیا
جدہ (محمد اکرم اسد) ایک اقتصادی ماہر کے مطابق لبنانی بینکوں نے امریکی پابندیوں کی فہرست کا اطلاق کرتے ہوئے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے کھاتوں کو منجمد کرنا شروع کردیا۔ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پابندیوں کے نظام کے تحت 100ناموں کی فہرستوں میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر غازی وزنی کے مطابق امریکی پابندیوں کے قانون کے تحت کسی بھی جگہ کسی بھی کرنی میں ہونے والے ٹرانزیکشن ممنوع ہوگی۔ ان لبنان یرہ اور یورو شامل ہیں۔ وزنی نے کہا کہ بعض لبنانی بینکوں نے امریکی قانون کو بے سوچے سمجھے اپناتے ہوئے حزب اللہ اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کو بھی روک دیا تھا جب کہ یہ رقوم دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت نہیں آتی۔
