وہ مسافر جو دیر سے پہنچنے پر مصرایئر لائن کے طیارے پر سوار نہ ہوسکا، جان بچ گئی
جدہ (محمد اکرم اسد) معمولی تاخیر نے مصری نوجوان کو بچالیا۔ تباہ ہونے والے مصرائیرلائن کی فلائٹ میں وقت مقررہ پر نہ پہنچنے والے مسافر نے بتایا کہ وہ مصر جانے کے لئے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ وہ لیٹ ہوگیا ہے اور جہاز ٹیک آف کرنے والا ہے۔ اس کے مطابق اس کے والد کا اصرار تھا کہ وہ سفر نہ کرے لیکن وہ اپنے ارادے سے باز نہ آیا۔ اگرچہ اس کی سیٹ کنفرم تھی لیکن بعض وجوہات کی وجہ سے وہ لیٹ ہوگیا اور کاﺅنٹر پر جاکر پتہ چلا کہ پرواز ٹیک آف کرنے والی ہے۔ اس نے اپنے دوست کو فون کیا کہ وہ آکر لے جائے۔ اس کے مطابق ابھی وہا دھر ہی تھا کہ اطلاع ملی کہ طیارہ کریش ہوگیا ہے، میری حالت خراب ہوگئی، جب میرے گھروالوں کو میری سلامتی کی خبر ملی تو سب نے شکر ادا کیا۔
