پاکستانی کرنسی نوٹ توآپ نے روز دیکھیں ہوں گے لیکن کیا آپ کو ان کی تاریخ معلوم ہے؟ ایسی معلومات کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

پاکستانی کرنسی نوٹ توآپ نے روز دیکھیں ہوں گے لیکن کیا آپ کو ان کی تاریخ معلوم ...
 پاکستانی کرنسی نوٹ توآپ نے روز دیکھیں ہوں گے لیکن کیا آپ کو ان کی تاریخ معلوم ہے؟ ایسی معلومات کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  

کراچی(نیوزڈیسک) آپ دن میں کئی روپے خرچ اور کماتے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کرنسی اور یہ لفظ کب اور کیسے وجود میںآیا۔آئیے آپ کو اس کی دلچسپ تاریخ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

*روپیہ کا ماخذ سنسکرت لفظ’روپا‘ ہے جس کا مطلب چاندی کا سکہ ہے۔

*شیرشاہ سوری نے پہلی بار روپیہ 1545ءمیں متعارف کروایا۔

µ*پہلی بار 1840ءمیں جاری کئے گئے سکوں میں ملکہ برطانیہ کاعکس استعمال کیا گیا ہے۔

*پہلی جنگ عظیم میں سلور کی شدید قلت کی وجہ سے کاغذی کرنسی متعارف کروائی گئی۔

*پہلی بار 1940ءمیں ’آنہ‘ متعارف کروایا گیا۔

*ریاست حیدرآباد نے اپنے کرنسی نوٹ1،2اور1000کے جاری کئے۔

*ریاست بہاولپور نے 1947ءمیں سونے کے سکے بطور کرنسی جاری کئے ۔

*ایک اور آدھ روپے کے کرنسی سکے 1948ءمیں جاری ہوئے۔

*پہلی بار 1،2،5اور10پیسے کے سکے 1962ءمیں جاری کئے گئے۔

*ایک روپے کے سکے پہلی بار 1979ءمیں متعارف کروائے گئے۔

*دوپیسے کے سکے 1976ءمیں بند کردئیے گئے۔

*سال1996میں پانچ،10،25اور50پیسے کے سکے بند کردئیے گئے۔

*ایک روپے کے نئے سکے 1998ءمیں متعارف کروائے گئے۔اس سکے میں قائداعظم کی تصویر لگائی گئی۔

*دوروپے کے سکے 1998ءمیں جاری ہوئے۔اس سکے پر بادشاہی مسجد کی تصویر کندہ ہے۔یہ دو طرح کے سکے ہیں جس میں ایک میں بادل اور دوسرا بغیر بادلوں کے ہے۔

*پانچ روپے کے سکے 2002ءمیں متعارف کروائے گئے۔

*ابتداءمیں انڈین کرنسی نوٹوں پر پاکستانی حکومت کا نام لگاکر جاری کئے گئے۔

*دو،پانچ،10اور100روپے کے نوٹ 1953ءمیں متعارف کروائے گئے۔

*پہلی بار 50روپے کا نوٹ 1957ءمیں متعارف کروایاگیااور اس پر اردو اور بنگالی لکھی گئی تھی۔

*پہلی بار 500روپے کا نوٹ 1964ءمیں جاری ہوا۔

*اس نوٹ کی نئی شکل 1986ءمیں جاری کی گئی۔

*دو روپے کا نیا نوٹ 1985ءمیں جاری ہوا۔

*پہلی بار 20روپے کا نوٹ 2005ءمیں جاری ہوا۔

*ملک کی تاریخ میں پہلی بار پانچ ہزار روپے کا نوٹ 2006ءمیں جاری ہوا۔

مزید خبریں : ’ہمیں پولیس والوں نے راستے میں روک لیا ، پھر ہم نے انہیں ٹُلا کہا تو جواب میں انہوں نے۔۔۔‘ آگے سے پولیس والوں کا جواب کیا تھا؟ جان کر ہر شہری افسردہ ہو جائے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -