’ہمیں پولیس والوں نے راستے میں روک لیا ، پھر ہم نے انہیں ٹُلا کہا تو جواب میں انہوں نے۔۔۔‘ آگے سے پولیس والوں کا جواب کیا تھا؟ جان کر ہر شہری افسردہ ہو جائے

’ہمیں پولیس والوں نے راستے میں روک لیا ، پھر ہم نے انہیں ٹُلا کہا تو جواب میں ...
’ہمیں پولیس والوں نے راستے میں روک لیا ، پھر ہم نے انہیں ٹُلا کہا تو جواب میں انہوں نے۔۔۔‘ آگے سے پولیس والوں کا جواب کیا تھا؟ جان کر ہر شہری افسردہ ہو جائے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں ہمیشہ پولیس ہی شہریوں کی دلآزاری کا سبب بنتی ہے لیکن ویب سائٹ مینگوباز پر ایک شہری نے عوام کے ہاتھوں پولیس کا دل دکھنے کا ناقابل یقین واقعہ سنا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ صاحب بتاتے ہیں ”پولیس والوں نے ایک بار ہمیں روک لیا اور ہماری گاڑی کی تلاشی شروع کر دی۔ تفصیلی تلاشی کے باوجود انہیں کوئی قابل اعتراض چیز نہ ملی تو وہ کہنے لگے تم لوگوں نے شراب پی رکھی ہے۔ میں قسم کھا سکتا ہوں کہ ہم لوگوں نے شراب نہیں پی تھی لیکن وہ اصرار کرتے رہے۔ بالآخر میرے ایک دوست نے اپنے کزن کو فون کیا اور اس سے بات کرتے ہوئے پولیس والوں کو ’ٹُلا‘ کہہ دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ’ٹُلے‘ ہماری جان نہیں چھوڑ رہے، مگر یہ لفظ سن کر پولیس والے بے حد دکھی ہو گئے۔ ہم اس بات پر حیران تھے کہ وہ ناراض ہونے کی بجائے غمزدہ ہو گئے تھے۔ وہ واقعی بہت دکھی ہوئے تھے اورانہوں نے ہمیں تھانے لیجانے کی بجائے اخلاقیات پر لیکچر دینا شروع کر دے کر رخصت کر دیا۔“

مزید خبریں :یہ کھوپڑیاں دنیا کے کس قبرستان میں کئی سوسال سے اس طرح کیوں پڑی ہیں اور انہیں یہاں کس نے رکھا؟ جواب جان کر ہر انسان توبہ پر مجبور ہو جائے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -