رواں مالی سال ، جولائی سے اپریل کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 17فیصد اضافہ

رواں مالی سال ، جولائی سے اپریل کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 17فیصد اضافہ

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ گئی، دس ماہ کے دوران غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے پہلے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ڈالر لگائے گئے، سرکاری شعبے کی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گیاہے۔رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران پاکستان میں غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے سرمایہ کاری کا حقیقی حجم 1 ارب 34 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال سے اس عرصے میں 1 ارب 15 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے براہ راست صنعتی شعبے میں 1 ارب 73 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی گئی، اس میں نجکاری سے حاصل ہونے والے 3 کروڑ 46 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں، تاہم اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے 38 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔دس ماہ کے دوران غیر ملکی سرکاری شعبے کی پاکستانی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 97 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہا، جس کے باعث مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 32 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

مزید :

کامرس -