یونان کی پارلیمنٹ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت حکومتی اخراجات میں نئی کٹوتیوں کے قانون کی منظوری دے دی

یونان کی پارلیمنٹ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت حکومتی اخراجات میں نئی ...

  

ایتھنز(اے پی پی) یونان کی پارلیمنٹ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت حکومتی اخراجات میں نئی کٹوتیوں کے قانون کی منظوری دے دی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) اور یورپی یونین سے قرضوں کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔قانون کے تحت پنشن فنڈز میں پانچ ارب چالیس کروڑ ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔ بل کی حمایت میں 153اور مخالفت میں 128 ووٹ ڈالے گئے۔

مزید :

کامرس -