چمن: پاک افغان سرحد16ویں روز بھی بند، ہر قسم کی تجارت اور آمد ورفت معطل

چمن: پاک افغان سرحد16ویں روز بھی بند، ہر قسم کی تجارت اور آمد ورفت معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چمن(آن لائن)پاک افغان سرحد ’’باب دوستی’’ 16ویں روز بھی ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بند رہی جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قندھار بم دھماکے کے ایک زخمی افغان شہری کو علاج کے لیے پاکستان آنے کی اجازت دیدی گئی جبکہ ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری ہفتہ کوبھی جاری رہی۔تفصیلات کے مطابق چمن سرحد پر واقع ’’ باب دوستی‘‘ کی بندش کے سبب پاک افغان دونوں جانب نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت معطل رہی جبکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار افغان شہریوں کو پاسپورٹ پر جانے کی اجازت ہے ۔ اس دوران قندھار بم دھماکے ایک زخمی شہری کو علاج کیلئے بھی پاکستان آنے دیا گیا ۔دوسری جانب ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری ہفتہ کوبھی جاری رہی ۔
،مردم شماری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا تھاجبکہ افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل کل تک مکمل کرلیاجائے گا۔ مردم شماری کے لئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی تاہم دیگر متاثرہ بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔

مزید :

کامرس -