اٹلی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا ‘خادم حسین

اٹلی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب و ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ اٹلی پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا ،اٹلی کے تاجر و صنعتکار پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے ملکی معیشت مستحکم کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم (اٹلی) میں لاہور چیمبرز کے 11رکنی وفد کی جانب سے صنعتکاروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر اٹلی میں پاکستان کے سفیر ندیم ریاض اور کمرشل اتاشی مس سائرہ امداد علی و دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اٹلی کے سرمایہ کاروں نے لاہور چیمبرز آف کامرس کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پنجاب میں ماربل انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور لاہور چیمبرز کے11رکنی وفد کا دورہ اٹلی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -