امریکی مارکیٹ میں مکئی کے نرخوں میں 1.5 فیصد اضافہ

امریکی مارکیٹ میں مکئی کے نرخوں میں 1.5 فیصد اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں مکئی کے نرخوں میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ کم درجہ حرارت اور خراب موسم کی پیش گوئی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے اضافی خریداری ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل جولائی کیلئے مکئی کے سودے 6.5 سینٹ بڑھ کر 3.72 ڈالر فی بشل طے پائے۔سویا بین کے جولائی کیلئے سودے 9.5 سینٹ اضافے کے ساتھ 9.54 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔گندم کے اسی ماہ کیلئے سودے 9 سینٹ بڑھنے کے بعد 4.35 ڈالر فی بشل طے پائے۔

مزید :

کامرس -