لیزا ہیڈن نے بیٹے کیساتھ پہلی تصویرشیئر کر دی
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے اپنے بیٹے زیک لالوانی کی پہلی تصویر انسٹاگرام پرشیئر کر دی۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ لیزا ہیڈن نے اپنے بیٹے زیک لالوانی کی پہلی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے ننھے زیک کو گود میں لیا ہوا ہے اور ان کے شوہر ڈینو لالوانی بھی ان کے ہمراہ کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ماں بننے کا احساس خاص ہے اور اپنے بیٹے کی دراز عمری اور اچھے مستقبل کی دعاگو ہیں۔