صرف باتیں اور دعوے کرنے سے ملک میں ترقی نہیں ہوتی ، ثناء

صرف باتیں اور دعوے کرنے سے ملک میں ترقی نہیں ہوتی ، ثناء
 صرف باتیں اور دعوے کرنے سے ملک میں ترقی نہیں ہوتی ، ثناء

  

لاہور (این این آئی) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ صرف باتیں اور دعوے کرنے سے ملک میں ترقی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے تمام لوگوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری وفاقی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ سال 2017-18 کے بجٹ میں فلم انڈسٹری کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے ساتھ اس میں سرمایہ کاری بھی کرے تاکہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔

اور جو مخلص لوگ دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ چکے ہیں ان کو بھی ہمت کر کے آگے آنا چاہیے اور باقاعدہ ایک پلیٹ فارم بنا کر اپنی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا ہو گا ۔ اداکارہ ثناء نے کہا کہ حکومت پہلے بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے وعدے کرتی رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ موجودہ حکومت اس سال فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دے کر اپنا وعدہ ضرور پورا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے ہزاروں خاندان وابستہ تھے مگر فلم انڈسٹری کے زوال کے بعد ان کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور نوبت فاقوں تک آچکی ہے ، ان حالات میں ان ہزاروں خاندانوں کے روزگار کے لئے حکومت کو سنجیدگی سے توجہ دینی ہو گی ۔

مزید :

کلچر -