میرا دل بار بار حجاز مقدس جانے کو مچلتا ہے ، ماہ نور

میرا دل بار بار حجاز مقدس جانے کو مچلتا ہے ، ماہ نور
 میرا دل بار بار حجاز مقدس جانے کو مچلتا ہے ، ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹی کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ میرا دل بار بار حجاز مقدس جانے کو مچلتا ہے میں بہت خوش نصیب ہوں جسے متعدد بار خدا کے گھر کی زیارت کا شرف حاصل ہوچکا ہے ۔میری دلی خواہش ہے کہ اس برس بھی ماہ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کروں۔ماہ نور نے کہا کہ میں فضول قسم کے لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتی ہوں اوراسی وجہ سے میں اپنی ایک منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رقص اعضاء کی شاعری ہے جسے کچھ لوگوں نے جسم کی نمائش کا ذریعہ بنا لیا ہے، ایک سوال کے جواب میں ماہ نورنے کہا کہ نے کہا کہ فنکار زبان کا محتاج نہیں ہوتا میں اردو پنجابی سب جگہ کام کر کے اپنی منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -