سمارٹ فون لانچنگ تقریب، نوری بینڈکی شاندار پرفارمنس

سمارٹ فون لانچنگ تقریب، نوری بینڈکی شاندار پرفارمنس
 سمارٹ فون لانچنگ تقریب، نوری بینڈکی شاندار پرفارمنس

  

لاہور (فلم رپورٹر)دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستان میں اپنے ڈسٹری بیوشن پارٹنرکے ذریعے سمارٹ فون لانچ کردیا۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں لاہوریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ‘ تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف فنکار اور موسیقار تیمور صلاح الدین نے انجام دیئے۔سمارٹ فون فل میٹل باڈی پر مشتمل ہے ‘ یہ اپنی نوعیت کا انتہائی سلم ڈیزائن یعنی 8.65ایم ایم کا حامل سیٹ اور صرف 150گرام وزن ‘3 جی بی ریم اور 32جی بی سٹوریج پر مشتمل ہے۔یہ 4100ایم اے ایچ بیٹری اور18دن سے زائد کی متاثر کن اسٹنڈ بائی ٹائم کا حامل ہے جس کی وجہ سے صارف بیک وقت کئی کام انتہائی تسلی بخش انداز میں سر انجام دے سکتا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مارکیٹنگ ڈائریکٹر احمد بٹ نے کہا کہ پاکستانی صارفین کی اکثریت اپنے قیمت کی حد میں رہتے ہوئے اسمارٹ فونز کی خریداری کو فوقیت دے رہی ہے اور یہی حد مارکیٹ کے تمام برانڈز کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

مزید :

کلچر -