ابرار الحق، جواد احمد کی ویب سائٹ بنا کر شہرت حاصل کی،کامران حیات
لاہور(فلم رپورٹر)آئی ٹی ایکسپرٹ، ویب ڈویلپر، اور شوبز پرموٹر کامران حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی میں بزنس گروپس کا کردار بڑا اہم ہے، اور سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر ان کی پرموشن بہت ضروری ہے، پاکستان میں بہت سے بزنس گروپس موجود ہیں جن کی ویب سائٹس بھی موجود ہیں مگر ان کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے گزشتہ دنوں دوبئی میں .ریٹیل سافٹ وئیر. کی ایک ا نٹر نیشنل ایگزیبیشن منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی میرے حصہ میں آئی یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے۔
، ان خیالات کا اظہار معروف و ایک ملاقات میں کیا، کامران حیات نے بہت سے نامور سنگرز، جن میں ابرار الحق، جواد احمد، طارق طافو، سعدیہ انور اور دیگر کی ویب سائٹ بنا کر شہرت حاصل کی اب وہ پاکستان مین موجود بزنس گروپس کو درپیش مسائل کے حوالے سے سر گرم ہیں، اور آئندہ پانچ سالوں میں بہت سی تبدیلیاں لائی جائیں گی، اس حوالے سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے، کامران حیات نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں انٹر نیشنل ریٹیل سافٹ وئیرز متعارف کروا رہے ہیں جس سے بزنس گروپس کے کام میں مزید بہتری اور آسانی آئے گی اور بہت سی مشکلات سے چھٹکارہ حاصل ہو گاموجودہ دور میں آئی ٹی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اور ہمارے سافٹ وئیرز بزنس گروپس کے لیئے آسانی پیدا کریں گے۔