مدیحہ شاہ کا ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

مدیحہ شاہ کا ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ
مدیحہ شاہ کا ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

  

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلم میں ڈائریکشن کے شعبے میں صلاحیتوں کو آزمانہ چاہتی ہوں مگر اس میں مکمل عبور نہیں اس لیے میں عید الفطر کے بعد لندن جاؤں گی جہاں باقاعدہ ڈائریکشن کا کورس مکمل کرنے کے بعد فلم میں ڈائرکشن کے فرائض سرانجام دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو جب بھی کوئی کام کرنا ہو تو ایک سلیقے کے مطابق ہو ، دوسرے اداکاروں کی طرح صرف نام بنانے کے لئے فلموں میں ہدایتکاری نہیں کروں گی بلکہ اس کا کورس مکمل کرنے کے بعد ہی منفرد نوعیت کا پراجیکٹ شروع کروں گی جس کا سکرپٹ میں نے پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔

مزید :

کلچر -