میگھا کی دبئی سے واپسی

میگھا کی دبئی سے واپسی
 میگھا کی دبئی سے واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،پرفارمر اور ماڈل میگھا دبئی کے تفریحی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فیشن اور ایوارڈشو کے دوران ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے میگھا نے کہا کہ انسان کو اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت ذہنی سکون کیلئے نکالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا اس پر مطمئن ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماڈلنگ اور اداکاری دو مختلف شعبے ہیں ماڈلنگ میں آپ کو اپنے جسم کے اتار چڑھاؤپر مکمل عبور حاصل ہونا چاہیئے اور اداکاری میں آپ کے چہرے کے تاثرات اورڈائیلاگ کی بہتر ادائیگی بہت معنی رکھتی ہے۔میگھانے کہاکہ انہیں فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی بھی بہت آفرز ہیں مگر جس معیار کی پنجابی فلمیں بن رہی ہیں میں خودکو ان میں فٹ نہیں سمجھتی ہاں اگر کسی اچھے سبجیکٹ کی فلم یا ڈرامہ آفر ہواتو ضرور سوچوں گی۔

مزید :

کلچر -