جیک اسپارو کی آواز نکالنا آسان کام نہیں، ارشد وارثی کا اعتراف

جیک اسپارو کی آواز نکالنا آسان کام نہیں، ارشد وارثی کا اعتراف
جیک اسپارو کی آواز نکالنا آسان کام نہیں، ارشد وارثی کا اعتراف

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بولی وڈ میں منفرد مزاحیہ لیکن قدرے حقیقی کردار ادا کرنے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ارشد وارثی نے کہا ہے کہ ہولی وڈ کی فلم 'پائریٹس آف دا کیریبئن' کے کیپٹن جیک اسپارو کی آواز نکالنا کوئی آسان کام نہیں۔ارشد وارثی نے اعتراف کیا کہ انہیں 'پائریٹس آف دا کیریبئن' کے کیپٹن جیک اسپارو کا کردار بہت پسند ہے، جب کہ انہیں اس فلم میں بحری قزاقی جیسے مناظر بھی اچھے لگتے ہیں۔بولی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ جوہنی ڈیپ کے مختلف لہجے کو ڈب کرنا کوئی آسان کام نہیں،ان کے لیے کیپٹن جیک اسپارو کی آواز کی ہندی میں نقل اتارنا ایک چیلنج ہے۔بولی وڈ لائف کے مطابق ارشد وارثی نے غیر ملکی شوبز نشریاتی ادارے کو بتایا کہ خصوصی طور پر فلم میں جب جونی ڈیپ شراب پینے کے بعد بولتے ہیں، ان مناظر کی آواز کو ڈب کرنا مشکل ہے۔

، تاہم وہ کیپٹن جیک اسپارو کی ہندی فرنچائز حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔جوہنی ڈیپ 'پائریٹس آف دا کیربیئن' سیریز کی پانچ فلموں میں کام کر چکے ہیں، اس سیریز کی نئی فلم رواں ماہ 26 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -