میرے نزدیک دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ،فرح باجوہ

میرے نزدیک دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ،فرح باجوہ
 میرے نزدیک دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ،فرح باجوہ

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل فرح باجوہ نے کہا کہ میں نے محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں پاکستان کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی ۔فرح باجوہ نے کہا کہ میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،اگر انسان کے ارادے پختہ ہوں تو وہ پہاڑوں میں بھی دودھ کی نہر نکال سکتاہے لیکن شرط صرف نیت کی ہوتی ہے ،اگر انسان اچھی نیت سے کسی کام کا آغاز کرتا ہے تو خدا کی ذات اس کو ضرور کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔ فلم ،ٹی وی اورماڈلنگ تینوں شعبوں میں نام کمانے کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ آئندہ آنے والے دو سالوں کے دوران میں اپنی منزل کے نزدیک پہنچ جاؤں گی ۔

مزید :

کلچر -