رمضان المبارک قریب آگیا ، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کاجن بے قابو ،731چھاپے ، درجنوں گرفتار

رمضان المبارک قریب آگیا ، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کاجن بے قابو ،731چھاپے ، ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)رمضان المبارک قریب آتے ہی زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں نے عوام کو لوٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں،شہر بھر میں مصنوعی مہنگائی کی لہر نے شہریو ں کا جینا مشکل بنا دیا،پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی رزانہ کی بنیادوں پر کارروائیوں کے باوجود زائد قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 731مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر20دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 25,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ، 46افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر47افراد کو گرفتار کروایا گیا۔31 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضا ن المبار ک کے دوران مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے گا،روزہ داروں کو لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی،جو کوئی بھی ماہ مقدس میں زخیرہ اندوزی یا گرانفروشی کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ کڑی سے کڑ ی سزا دے کر عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -