حکومت نے عام آدمی کومہنگائی کی چکی میں پیس دیا،اعجاز چودھری

حکومت نے عام آدمی کومہنگائی کی چکی میں پیس دیا،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور پی ٹی آئی لیبر پالیسی کے ممبر رانا عبد السمیع نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نواز حکومت نے کسان ،مزدور، کاشتکار اور عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے موجودہ حکمرانوں نے مزدوروں کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں فصل کی اصل پیداوری لاگت بھی کسان اور کاشتکار کو نہیں مل رہی نواز حکومت نے مزدور اور کاشتکار کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدوردشمنی پر مبنی ہے۔انہوں نے کہاکہ مزدور اور کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملکی کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور اور کسان کا اہم ترین رول ہے لیکن موجودہ حکومت کی ترجحات میں مزدور اور کسان سرے سے ہی شامل نہیں ہے ، آج (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں مزدور کسان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، حکومت مزدورں اور کسانوں کا استحصال بند کرے ۔