قوموں کی ترقی کا راز نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینے میں ہے،ذکر اللہ مجاہد

قوموں کی ترقی کا راز نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینے میں ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دینے میں منحصر ہے ۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے اسلامی جمہوری سٹوڈنٹ اینڈویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مضمون نویسی کے مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، چیئرمین آئی جے ایس ایف زین العابدین ، مرکزی سیکرٹری آئی جے ایس ایف آصف شاہ ، ملک زمان نصیب و دیگر نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کے ہربچے کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کے نوجوان نسل کی تعلیمی اصلاحات میں بہتری اور اسے فول پروف بنانے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی ضمانت تعلیم کے زیور میں ہے ۔حکمران ملک میں دوہرے معیار تعلیم کو ختم کرکے یکساں نظام تعلیم رائج کریں تاکہ دیانتدار اور محب وطن نوجوان نسل پروان چڑ ھ سکے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ا چھی تعلیم و تربیت کے ساتھ اعلیٰ اخلاق اور بلند کردار ہی پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ذکر اللہ مجاہد نے طلبہ اور طالبات کے جذبے اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اسی محنت اور لگن سے اپنی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اپنے اخلاق و کردار سے معاشرے اور ملکی ترقی میں اہم ستون کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔