البیراک ورکر کے زیر اہتمام سینٹری ورکرز کی تربیت کا سلسلہ جاری

البیراک ورکر کے زیر اہتمام سینٹری ورکرز کی تربیت کا سلسلہ جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام سینئر افسران کی نگرانی میں سینٹری ورکرز کے سالانہ تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ جی ایم آپریشنز البیراک عثمان نوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ورکرز کے مسائل سے آگاہ ہیں لیکن ان کو تب ہی حل کیا جا سکتا ہے جب ورکرز فیلڈ میں خود ان لوگوں کی نشاندہی کریں گے جو مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر داروغہ اور زیڈ اوان کے مسائل حل نہ کریں تو سینٹری ورک فورس البیراک اور ایل ڈبلیو ایم سی کی مینجمنٹ سے براہ راست رابطہ کرے۔ ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جی ایم آپریشنز نے کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ منیجر آپریشنز ایل ڈبلیو ایم سی منیب الرحمن اور ڈپٹی منیجرآپریشنز فوزیہ خان نے ورکرز کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی پر لیکچر دیا اور ان کے مسائل کو بھی سنا۔ منیجر آپریشنز منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ فور س اور کمپنیاں کوڑے والے نہیں بلکہ صفائی والے لوگ ہیں۔ سب کو مل کر اس تاثر کو بدلنا ہو گا کہ جو شہر صاف کرتے ہیں وہ کوڑے والے لوگ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -