مسلم لیگ(ن) کی عوام دشمن پالیسیوں نے قوم کو مایوس کیا
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما و سابق صدر یوتھ ونگ ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسوں سے ان کو سخت مایوس کیا ہے اور آج غریب عوام ان کی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کے چکی میں پس رہے ہیں اور انہیں ریلیف دینے والا بھی کوئی نہیں ہے حکمران عوام سے بے خبر ہوتے جا رہے ہیں۔