عمران خان نے ہمیشہ حقائق بیان کئے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

عمران خان نے ہمیشہ حقائق بیان کئے ہیں،ڈاکٹر نوشین حامد

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ اس جماعت کی مقبولیت کا مظاہر ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ حقائق بیان کئے ہیں اور کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ ان کا وزیرا عظم کا قوم کا اعتماد کھودینے کا اعلان بالکل درست ہے ، پورا ملک اس اعلان کی حمایت کررہا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہر سال ایک ہزار ارب روپے چوری کرکے باہر جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، وزیر اعظم پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کے نام لینے سے گھبراتے ہیں ، وزیر اعظم نہ جانے پاکستان کے مفاد کے منافی اقدامات کیوں کررہے ہیں ، پورا ملک ان کے اس اقدامات پر تشویش کا اظہار کررہا ہے ، وزیراعظم عوام کے سامنے اپنا تازہ موقف پیش کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -