پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے ،میاں عرفان دولتانہ

پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے ،میاں عرفان دولتانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھیلیوں کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کررہے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب سپورٹس بورڈ دن رات کام رہا ہے ، چیئر مین پنجاب سپورٹس بورڈ کی کاوشوں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں بھی صحت مند سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے ، لڈن میں بھی سٹیڈیم قائم کیا جائے اور یہاں نوجوانوں کے لئے اپنے چھپے ہوئے جوہر ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کہ حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ہر سطح پر ان اقدامات کی تحسین کی جارہی ہے ، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں جس کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -