یونین کونسلوں میں عوام کو بھرپور ریلیف دے رہے ہیں،چودھری اسلم

یونین کونسلوں میں عوام کو بھرپور ریلیف دے رہے ہیں،چودھری اسلم

  

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چئیرمین یونین کونسل 38کے چیئرمین چودھری محمد اسلم نے کہاہے کہ عام آدمی کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے یونین کونسل میں تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے مسلم لیگ (ن) کی عوامی فلاحی حکومت عوام کو کوئی بھی تکلیف نہیں آنے دے گی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مسلم لیگ (ن) ہر وقت برسر پیکار رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کوضروری مشینری اورآلات مہیا کر کے یہاں پر بھی ہماری حکومت علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنا نے کی طرفتوجہ دے رہی ہے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں ان کی دہلیز پر ہی فراہم کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -