عزیز الرحمن چن کا پیپلز پارٹی لاہورکا صدر بننا خوش آئند ہے،زبیر کاردار
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار ن حاجی عزیز الرحمن چن کو پیپلز پارٹی لاہور کا صدر بننے پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ ان کے ٹیم ممبر کی حیثیت سے پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے دن رات ایک کردیں گے پارٹی جیالوں مرزا الیاس اور افضل بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زبیر کار دار نے مزید کہاکہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔