حکومت عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر رنگ برنگی بسوں میں مصروفہے،نسیم زہراء

حکومت عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر رنگ برنگی بسوں میں مصروفہے،نسیم ...

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک ا نصاف کی نائب صدر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اورنج لائن ٹرین اور رنگ برنگی بسوں جیسے منصبوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت تو اس امر کی ہے کہ عوام کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا کی جائیں اور ان کے روز مرہ کے حالات میں بہتری لانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔نسیم زہراء نے کہا کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے کہ جس نے یہاں کے عوام کو ان کے حقوق کے بارے میں بتایا ہے آج کی عوام عمران خان اور ان کی جماعت پی ٹی آئی کی وجہ سے اپنے شعور اور اپنے حقوق کے بارے میں اچھی طرح سے جان چکی ہے اور آج کا عام آدمی بھی اب اتنا باشعور ہو چکا ہے کہ اب وہ (ن) لیگ کو مزید کرپشن کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -