آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے ، بلاول بھٹوزرداری کو وزیراعظم بنائیں گے :اشرف بھٹی

آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے ، بلاول بھٹوزرداری کو وزیراعظم بنائیں گے :اشرف ...

  

لاہور( فورم:شہزاد ملک :تصاویر: عمر شریف)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی پارٹی کے کسی بھی عہدے کے لئے امیدوار نہیں رہا یہ الگ بات ہے کہ پارٹی کے اندر میرے امیدوار ہونے کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کرتی رہیں مجھ سے جب بھی پارٹی کی قیادت نے کسی عہدے کے لئے کہا تو میں نے ان سے کہا کہ آپ جسے بہتر سمجھتے ہیں اس کو لگا دیں میں پارٹی کا ایک ادنیٰ کارکن ہونے کے ناطے بغیر کسی عہدے کے پہلے بھی تن من دھن سے کام کرتا رہا ہو ں اور اب بھی کروں گا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھ جیسے کارکن کے سیاسی ڈیرے کا دورہ کیا جو میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے اور وہ مجھے جو بھی ذمے داری دیں گے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’ پاکستان فورم ‘‘ میں کیا ۔ محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں اپنی پوری جان لڑادیں گے پارٹی کو لاہور سے کامیاب کروانے کے لئے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ لاہور میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے تو انہیں میرے حلقے میں ہونے والے گزشتہ دنوں کے بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہونے والے عوامی رابطہ مہم کے جلسے کو دیکھ لینا چاہئے جس میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر نے پیپلز پارٹی پنجاب کی لیڈر شپ کا استقبال کیا اور میرے حلقہ کی ہی ایک بڑی تعداد نے ناصر باغ کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اب بھی پارٹی کوئی احتجاجی کیمپ یا احتجاجی تحریک کی کال دے گی تو میرے حلقہ کے عوام اس میں سب سے آگے ہوں گے اور پارٹی کا قد کاٹھ بڑھانے میں ایک ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔محمد اشرف بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک چوں چوں کا مربہ ہے جس میں ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے لوگ لوٹے ہو کر اس جماعت کے پلیٹ فارم پر جمع ہو گئے ہیں اس جماعت کے لیڈر کی سیاسی سوج بوجھ نہ ہونے کی وجہ سے اس پارٹی کو کبھی بھی حکومت ملتی نظر نہیں آ رہی آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور ہم نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنانا ہے اور ملک بھر میں بھٹو شہید کی حکومت قائم کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس وقت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری الیکشن کے وقت پنجاب آ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر سیاسی بونے اپنی موت آپ مر جائیں گے اور جن لوگوں نے عوام کی خدمت کرنی ہو گی وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے دکھائی دیں گے اور پھر اس کے بعد ہر طرف جئیے بھٹو اور جئے بے نظیر کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -