لاہور میں پروریسلنگ کے بھر پور مقابلے ،میوزک کا تڑکا

لاہور میں پروریسلنگ کے بھر پور مقابلے ،میوزک کا تڑکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں پرو ریسلنگ کے بھر پور مقابلے ہوئے جنہیں دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر میوزک کا بھی تڑکا لگا یا گیا،غیر ملکی ریسلرز کا کہناتھا کہ پاکستان میں جو عزت ملی وہ اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔کراچی کے بعد لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں انٹرنیشنل ریسلرز نے رنگ میں مکوں، لاتوں کے داؤ پیچ دکھائے۔ غیر ملکی ریسلرز نے کہا لاہور دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے ، پاکستان اور یہاں کے لوگ بہت پسند آئے ، خواتین ریسلرز تو پاکستانی لباس کی دیوانی نکلیں جنہوں نے کہا کہ پاکستانی لباس اپنے ملک جاکر بھی زیب تن کریں گی۔