پاک چائنہ فرینڈشپ فٹبال،مہران کلب سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاک چائنہ فرینڈشپ فٹبال،مہران کلب سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پاک چائنہ فرینڈشپ انڈر18- فٹ بال چمپئن شپ میں مہران کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی، مہران کلب کی کامیابی میں عبداللہ شاہ نے اپنی ہیٹ ٹرک کے ساتھ اہم کردار ادا کیا،گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں مہران کلب نے قائداعظم کلب کو 4-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ٗ وقفے تک مہران کلب کو قائداعظم کلب کے خلاف 3-1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 4-1 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 9 ویں منٹ میں مہران کلب کے حسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور 20 ویں میں قائداعظم کلب کے سمیع اللہ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا، 25 ویں منٹ میں مہران کلب کے عبداللہ شاہ نے گول کرکے مقابلہ 2-1 کردیاجس کے بعد عبداللہ شاہ نے ہی مزیددو اور گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے مقابلہ 4-1 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹونامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ایجوکیشن ، آزاد جموں و کشمیر، پی ٹی سی ایل، راوی، ہالینڈر،الفیصل، اسلام آباد، روور،قائد اعظم، پوپو، ایلیٹ، مہران، القائم، بولان، ینگسسٹر اوربرائیٹ سٹار کی ٹیموں شامل ہیں،چوتھا کوارٹر فائنل میچ جموں کشمیر اور پی ٹی سی ایل یوتھ کی ٹیموں کے درمیان(آج) اتوار کو کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل مقابلے(کل) پیر سے شروع ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -