عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،آرام باغ کی فائنل تک رسائی

عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،آرام باغ کی فائنل تک رسائی

  

کراچی (آئی این پی) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عیسی ٰ لیبارٹریز کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "دوسرا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں کھیلے گئے اہم میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے اپنی شاندار کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ون یونٹ کلب کو با آسانی 44-24سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،فاتح ٹیم آرام باغ کلب کی جانب سے فضیل احمد نے 15،راج کمار نے 8،اسحاق شیروانی نے 6پوائنٹس جبکہ رنر اپ ٹیم ون یونٹ کلب کی جانب سے دانش حسین نے 11،طلال احمد نے 5اور کاشف احمد نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض غلام رسول ،غلام محمد ،عامر غیاث نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل ضائمہ طارق ،زاہد ملک ،محمد جاوید اور حسن خان تھے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -