آذربائیجان اور اومان طلائی تمغے کیلئے آج آمنے سامنے ہونگے
باکو (آن لائن) چوتھے اسلامک سولیڈیریٹی گیمز مینز فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان آذر بائیجان اور اومان کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں، دونوں ٹیمیں طلائی تمغے کیلئے آج اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنلز میں آذر بائیجان نے الجیریا اور اومان نے کیمرون کو شکست دی۔ آذر بائیجان میں جاری گیمز میں کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان آذر بائیجان کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الجیریا کو 2۔0 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اومان نے کیمرون کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4۔3 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر اومان نے میدان مار لیا۔