کپل دیو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف بھارتی فتح کے متمنی

کپل دیو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف بھارتی فتح کے متمنی
 کپل دیو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف بھارتی فتح کے متمنی

  

ممبئی(نیٹ نیوز)سابق بھارتی آل راؤنڈر کپیل دیو نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ کیلئے اپنی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی الیون روایتی حریف سے بہتر ہے اور اس وقت مثالی کرکٹ کھیل رہی ہے لہٰذا کاغذ پر تو بھارت کی پوزیشن بہت اچھی ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ بلیو شرٹس کو پاکستان کیخلاف کامیابی میں کوئی مشکل پیش آئے گی۔ سابق بھارتی فاسٹ باؤلر نے تسلیم کیا کہ 1980ء کی دہائی میں بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم نسبتاً اچھی تھی اور اسی وجہ سے وہ بھارت کیخلاف کامیابیاں بھی حاصل کرتی رہی مگر کئی سال کے دوران بھارتی سائیڈ میں کافی حد تک بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ اسے پاکستان کیخلاف میچ میں فتح حاصل ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -