مشرفی مرتضیٰ نے کورٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

مشرفی مرتضیٰ نے کورٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
 مشرفی مرتضیٰ نے کورٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

  

ڈبلن (آن لائن) بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضیٰ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین باؤلر کورٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح مشرفی زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 30ویں باؤلر بن گئے، مشرفی نے آئرلینڈ میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، کورٹنی واش نے 227 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مشرفی نے 174 میچز میں 228 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن باؤلر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -